پشاور یونیورسٹی میں اکیڈمک کونسل کا 106 واں اجلاس

پیر 13 اپریل 2026 13:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2026ء) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی کی زیر صدارت جامعہ پشاور کی اکیڈمک کونسل کا 106واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس ہائبرڈ فارمیٹ میں منعقد کیا گیا جس میں ممبران کی محدود تعداد جسمانی طور پر کمیٹی روم نمبر 1، وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں موجود تھی جبکہ دیگر ممبران آن لائن شامل ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رجسٹرار، ڈائریکٹر ایڈمیشنز، کنٹرولر آف ایگزامینیشنز، ڈپٹی رجسٹرار (اکیڈمکس) اور پرو وائس چانسلر کے ساتھ مختلف تعلیمی شعبوں کے ڈینز اور سربراہان نے شرکت کی۔

شرکاء نے اہم تعلیمی معاملات پر بحث میں فعال حصہ لیا۔ اس دوران کونسل نے ایجنڈے کے کئی اہم آئٹمز کا جائزہ لیا جن میں مجوزہ گریجویٹ ڈگری پروگرامز ریگولیشنز 2023 اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی گائیڈ لائنز معذور طلباء کے حوالے سے شامل ہیں۔شرکاء نے مختلف تعلیمی اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا جس کا مقصد اکیڈمک گورننس کو مضبوط بنانا اور یونیورسٹی میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانا تھا۔

متعلقہ عنوان :