کراچی، میٹرک امتحانات میں پیسے لے کر نقل کروانے پر2 اسکولز بلیک لسٹ
منگل 14 اپریل 2026 16:17
(جاری ہے)
ناظم امتحانات نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں طلبہ سے نقل کروانے کے عوض رقم بٹورنے کے شواہد ملے تھے۔
چیئرمین میٹرک بورڈ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے نیشنل گرامر اسکول (شادمان ٹائون، ملیر)اور گریس اکیڈمی لرننگ اسکول(قائد آباد)کو بلیک لسٹ کر دیا جبکہ ان مراکز کے سپرنٹنڈنٹس کو بھی فوری طور پر عہدوں سے معطل کر دیا گیا ہے۔معاملے کی مکمل شفافیت کے ساتھ چھان بین کے لیے ڈپٹی سیکریٹری بورڈ کی سربراہی میں ایک 5 رکنی اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ، جو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔بورڈ نے طلبہ کی سہولت اور امتحانی عمل جاری رکھنے کے لیے مراکز کو فوری منتقل کر دیا ہے ، گریس اکیڈمی قائد آباد کا سینٹر اب الائیڈ سیکنڈری اسکول(گلستان سوسائٹی)میں ہوگا جبکہ نیشنل گرامر اسکول ملیر کا سینٹر تبدیل کر کے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول (خلد آباد) منتقل کر دیا گیا ہے۔ناظم امتحانات نے کہا کہ تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور نقل مافیا کی سہولت کاری کرنے والے عناصر کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 ء کی ڈیٹ شیٹ جاری
-
طلبہ وطالبات کی بائیو میٹرک فنگر پرنٹس کے بغیر آن لائن رجسٹریشن کا پراسیس مکمل نہیں ہو گا
-
پنجاب میں ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان
-
چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ، مختلف پروگراموں کا افتتاح کیا
-
سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج جاری، کامیابی کی شرح 2.67 فیصد
-
ہائرایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے ایک جدید اور جامع ڈیٹا سسٹم ہیڈز پلیٹ فارم لانچ کر دیا
-
پی ایم ایس 2025،راولپنڈی کے امیدواروں کے امتحانی مراکز لاہور منتقل
-
ْایچ ای سی نے ملک بھر میں بلااجازت نئی یونیورسٹی یا سب کیمپس کے قیام پر پابندی عائد کردی
-
پنجاب یونیورسٹی کا امتحانی نتائج کا اعلان
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام نہم کے پہلے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے،کنٹرولر امتحانات
-
کراچی، میٹرک امتحانات میں غیر قانونی سینٹر تبدیلی، وزیر بورڈز اینڈ یونیورسٹی کا اچانک چھاپہ، مرکز منسوخ کرنے کا حکم
-
کراچی میں کیمسٹری کا پرچہ امتحان سے قبل لیک، تعلیمی نظام پر سنگین سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.