گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی اس خطے میں اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،فاروق یوسف شیخ

بدھ 15 اپریل 2026 15:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2026ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نیخواتین کو قومی معیشت کا پیداواری حصہ بنانے کیلئے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی اس خطے میں اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کی سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محترمہ کنول امین کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ خواتین کو معیشت کے مرکزی دھارے کا حصہ بنانے کیلئے کوشاں ہے جس سے ملک کی مجموعی ترقی کی راہیں کھلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ مادر علمی خواتین کی تعلیمی ضرورتوں کے علاوہ اُن کی کردار سازی کیلئے بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔