جی سی ویمن یونیورسٹی کی نیشنل ریڈرز کانفرنس 2026 میں شاندار کارکردگی، "ففٹی بکس اے ایئر'چیلنج میں آٹھ طالبات کامیاب

بدھ 15 اپریل 2026 18:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2026ء) گورنمنٹ ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبات نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی نیشنل ریڈرز کانفرنس میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔ یونیورسٹی کی آٹھ طالبات نے’’50 بکس اے ایئرچیلنج ‘‘میں کامیابی حاصل کی جس پر انہیں تین شیلڈز اور اسناد سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر سعدیہ وحید کو بہترین فوکل پرسن کی اعزاز ی شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے طالبات کی محنت اور مطالعہ کے فروغ کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نہ صرف علمی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہیں بلکہ معاشرے میں مطالعہ کی مضبوط روایت کو بھی فروغ دیتی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی آئندہ بھی ایسی مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔