اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس H-8/4میں طلباء کیلئے روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 16 اپریل 2026 21:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2026ء) اسلام آبادٹریفک پولیس کی جانب سے اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس H-8/4میں طلباء کیلئے ایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقادکیاگیا،ورکشاپ کے دوران طلباء کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی اور انہیں ذمہ دار شہری کے طور پر قوانین پر عملدرآمد کی تلقین کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کی خصوصی ہدایت پراسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے اسلام آبادماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس H-8/4میں طلباء کیلئے ایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا۔ ورکشاپ میں طلباء کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس آگاہی ونگ نے طلبہ و طالبات کو روڈ سیفٹی،محتاط ڈرائیونگ اور دوران ڈرائیونگ موبائل سننے کے خطرات،سیٹ بیلٹ کے استعمال،ہیلمٹ کے بغیر مو ٹر سائیکل چلانے کے خطرات،سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیال رکھنا،اور ہیڈ برج کے استعمال،زیبراکراسنگ کا استعمال،تیز رفتاری کے خطرات اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی۔

(جاری ہے)

مزید انہیں ذمہ دار شہری کے طور پر قوانین پر عملدرآمد کی تلقین بھی کی گئی۔اس موقع پر تعلیمی ادارے کے منتظمین نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے چلائی گئی آگاہی مہم کو سراہا ۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد پولیس آگاہی ونگ کی جانب سکول طلباء اور شہریوں کیلئے روڈسیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا قابل ستائش عمل ہے۔

آئی ٹی پی کے افسران مشکل وقت میں عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرتے ہیں اور اپنی ڈیوٹی نہایت خدمت گزاری سے سرانجام دیتے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے اپنے پیغام میں کہا کہ طلباء کسی بھی قوم کا معمار ہوتے ہیں ۔مستقبل میں انھی طلباء نے ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے ۔لہذا ان کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دینا اسلام آباد ٹریفک پولیس کا فرض ہے اور آئی ٹی پی اپنے فرض کو بخوبی نبھا رہی ہے ۔ورکشاپ کے اختتام پر طلباء میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔مزید برآں، ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے لئے پولیس سہولت وین بھی کالج میں موجود رہی تاکہ طلباء کو موقع پر ہی اسلام آبادٹریفک پولیس کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :