میٹرک امتحانات میں بے قاعدگیوں کے معاملے پر کارروائی، سابق ناظم امتحانات وضاحت طلب

جمعہ 17 اپریل 2026 19:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2026ء) میٹرک امتحانات میں بے قاعدگیوں کے معاملے پر امتحانی مراکز کی تبدیلی اور ایڈمٹ کارڈ کے اجرا میں تاخیر پر چیئرمین بورڈز نے کارروائی شروع کر دی۔سابق ناظم امتحانات سے امتحانی بے ضابطگیوں سے متعلق تفصیلی وضاحت طلب کر لی گئی۔میٹرک کے جاری امتحان سے قبل ایڈمٹ کارڈ کا اجرا ایک سنگین مسئلہ بن گیا تھا اور ایڈمٹ کارڈ کے تاخیر سے اجرا کے باعث امتحانات تاخیر کا شکار بھی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

سابق ناظم امتحانات ثانوی تعلیمی بورڈ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ غلط امتحانی مراکز کی تشخیص کی وضاحت کی جائے۔تاریخ میں پہلی مرتبہ انتظامات مکمل نہ ہونے کے سبب امتحانات ملتوی کرنا پڑے تھے۔حکومت سندھ نے 13 اپریل کو میٹرک بورڈ کو ایک بار پھر حکم دیا کہ رپورٹ جمع کروائیں، سابق قائم مقام ناظم امتحانات کو 7روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حکومت سندھ نے امتحانات میں تاخیر اور بروقت ایڈمٹ کارڈ جاری نہ کرنے پر رپورٹ طلب کی تھی۔

متعلقہ عنوان :