ایس پی انویسٹی گیشن سے مسیحی برادری کے وفد کی ملاقات

ہفتہ 18 اپریل 2026 17:58

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2026ء) ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ سے مسیحی برادری کے ایک وفد نے ملاقات کی اور کرسیچئین کمیونٹی کے مذہبی تہواروں کے دوران بہترین سکیورٹی انتظامات پر سرگودھا پولیس کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی مقامات کا تحفظ ریاست کی ذُمہ داری اور پولیس کا اولین فرض ہے۔

(جاری ہے)

پولیس اور عوام کے درمیان یہ ہم آہنگی ہی معاشرے میں امن کی ضامن ہے۔ تمام اہم تقریبات کی سکیورٹی کو سی سی ٹی وی کیمروں اور خصوصی نفری کے ذریعے مانیٹر کیا جاتا ہے تاکہ کوئی شرپسند عنصر اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے۔مسیحی رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا پولیس نے ایسٹر اور کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں اورعوامی مقامات پر سکیورٹی کے مثالی انتظامات کیے۔ پولیس جوانوں کی الرٹ ڈیوٹی کی بدولت مسیحی برادری نے اپنی مذہبی عبادات اور خوشیاں مکمل امن و سکون اور بلا خوف و خطر منائیں۔