پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے امتحانی مواقع 4 سے بڑھا کر 6 کردئیے گئے

طلبا 4سال کے اندر 6مرتبہ امتحان دے سکیں گے ، اے لیول کے طلبہ بھی مستفید ہوں گے

بدھ 22 اپریل 2026 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2026ء) پنجاب میں طلبا کے لئے امتحانی مواقع بڑھا دیئے گئے ،میٹرک اور انٹر کے طلبا کو اضافی چانس دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے امتحانی مواقع 4سے بڑھا کر 6کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

تعلیمی بورڈز کے مطابق تعلیمی میدان میں طلبا کے لئے بڑا ریلیف کا فیصلہ کیا گیا ہے ،طلبا 4سال کے اندر 6مرتبہ امتحان دے سکیں گے ، اضافی چانسز کا اطلاق تمام بورڈز اور گروپس پر ہوگا ،میٹرک، انٹر اور او اے لیول کے طلبہ بھی مستفید ہوں گے۔حکام کے مطابق اضافی مضامین دینے والے امیدوار بھی پالیسی میں شامل ہیں جبکہ طلبا کو موجودہ سلیبس کے تحت ہی امتحان دینا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :