سیبس یونیورسٹی میں تمباکو سے پاک شہروں کے موضوع پر آغا خان یونیورسٹی کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد
بدھ 22 اپریل 2026 21:27
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کراچی اور جامشورو کی سات جامعات سے تفصيلات جمع کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمباکو کا استعمال، بشمول سیکنڈ ہینڈ اسموک، اب بھی عوامی صحت کے لیے ایک سنگین مسئلہ ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تحقیق کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں اسموک فری پالیسیوں کے نفاذ کا جائزہ لیا جائے گا۔ سینئر انسٹرکٹر صباحت ناز نے سیبس یونیورسٹی میں مکمل کیے گئے پہلے مرحلے کے نتائج پر تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے اسموک فری زونز، موجودہ قواعد و ضوابط، اینٹی ڈرگز کمیٹی کے کردار اور دیگر سے متعلق اعداد و شمار پیش کیے۔ ریسرچ اسپیشلسٹ غزالا اخلاق اور فیلڈ سپروائزر شیخ کنول نے بھی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جاری تحقیق کے حوالے سے اپنی آراء اور مشاہدات پیش کیے۔ اینٹی ڈرگز اینڈ ٹوبیکو کمیٹی کے کنوینر فضل الٰہی خان نے سیبس یونیورسٹی میں اسموک فری کیمپس کے قیام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کمیٹی کے قیام، مختلف اجلاسوں اور طلبہ، اساتذہ اور عملے کی جانب سے ملنے والے مثبت ردِعمل پر روشنی ڈالی۔ سیمینار میں طلبہ، اساتذہ اور عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جو ایک صحت مند اور تمباکو سے پاک ماحول کے فروغ کے لیے ادارے کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتی ہے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
پنجاب کے سرکاری سکولوں کی بہتری، گریڈزمنصوبے پراہم پیش رفت
-
میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کیلئے رول نمبرسلپ جاری
-
سندھ میں ایم ڈی کیٹ کے 4 امیدواروں کے صفر نمبر
-
پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن فیس میں بڑے اضافے کی تجویز
-
تعلیمی نظام کو اے آئی کے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے‘ علی ڈار
-
پنجاب حکومت کا سکول ٹیچر انٹرنزکی دوبارہ بھرتی کا اہم فیصلہ
-
ایچ ای سی کا غیر ملکی جامعات کے ساتھ تعاون کے تحت پاکستان میں پیش کیے جانے والے تعلیمی پروگراموں میں داخلے یا فیس کی ادائیگی سے قبل متعلقہ ادارے اور پروگرام کی ایچ ای سی سے منظوری کی تصدیق کرنے کا ..
-
1134 نمبر لینے کے باوجود دوسری پوزیشن نہ ملنے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے سکول ایجوکیشن کے نئے نصاب کی منظوری دے دی
-
پنجاب کے سرکاری سکولوں میں روزانہ 10 منٹ کے کوئیک ٹیسٹ لازمی
-
پنجاب بھرمیں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری
-
پنجاب سکول بیسڈ اسیسمنٹ میں کراس انویجیلیشن اورمارکنگ لازم قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.