رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں، چین کی مالیاتی آمدنی میں اضافے کی شرح تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ہفتہ 25 اپریل 2026 12:57

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2026ء) رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں، چین کی مالیاتی آمدنی میں اضافے کی شرح تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ قومی مالیاتی آمدنی 6.1613 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی جس میں سالانہ 2.4 فیصد اضافہ ہواہے۔ ۔سی جی ٹی این کے مطابق مرکزی حکومت کی مالیاتی آمدنی 2.4991 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی ، جس میں سالانہ 2.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

چین کی وزارت خزانہ کے حکام نے کہا ہے کہ مقامی مالیاتی آمدنی 3.6622 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی ہے جس میں سالانہ 2.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پہلی سہ ماہی میں قومی مالیاتی اخراجات 2.6 فیصد کی بڑھوتری سے 7.4706 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ اخراجات کی شرح گزشتہ پانچ سالوں میں تیز ترین رہی ہے اور عوامی فلاح و بہبود سمیت اہم شعبوں کے لیے فنڈز کی فراہمی کو مؤثر انداز میں یقینی بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :