صوبائی صدر اے این پی میاں افتخار حسین کی زيرصدارت ضلع شانگلہ کے تنظیمی امور کے حوالے سے اجلاس

ہفتہ 25 اپریل 2026 16:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2026ء) صدر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین کی زيرصدارت ضلع شانگلہ کے تنظیمی امور کے حوالے سے اجلاس باچا خان مرکز پشاور میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، نائب صدر صلاح الدین خان، چیئرمین صوبائی الیکشن کمیشن شکیل بشیر خان عمرزئی اور رکن الیکشن کمیشن گل صاحب خان خٹک بھی شریک تھے۔ اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی شانگلہ کے تنظيمی معاملات پر تفصیلی بحث کی گئی۔ اس موقع پر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سکندر شہزاد ایڈوکیٹ، سابق ایم پی اے فیصل زیب خان، اعظم خان، محمد حنیف اور انور علی خان بھی موجود تھے۔