کراچی: بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کی 12ویں کانووکیشن، 282 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم
ہفتہ 25 اپریل 2026 16:56
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل، ڈین، ڈائریکٹرز، پاک بحریہ کے اعلی حکام، رجسٹرار بحریہ یونیورسٹی، میڈیکل، ڈینٹل اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز سے وابستہ ممتاز شخصیات، اساتذہ، طلبہ اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
فارغ التحصیل طلبہ سے حلف ڈین ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شازیہ شکور نے لیا، جس کے بعد ریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل عابد حمید نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں گولڈ اور سلور میڈلز، میرٹ سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کیے۔صبح کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل عابد حمید نے فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن طلبہ اور ان کے والدین کی مشترکہ محنت، قربانیوں اور عزم کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی غیر متزلزل حمایت طلبہ کی کامیابی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی زندگی سے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی جانب یہ ایک اہم مرحلہ ہے، اس لیے گریجویٹس دیانتداری، پیشہ ورانہ اخلاقیات اور مسلسل سیکھنے کے جذبے کو اپنا شعار بنائیں۔ انہوں نے گولڈ اور سلور میڈلسٹس کی خصوصی حوصلہ افزائی بھی کی۔دوپہر کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی پروفیسر نازلی حسین نے فارغ التحصیل طلبہ اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ سائنسز کے شعبے کا انتخاب دراصل انسانیت کی خدمت کا راستہ اختیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز اپنے کیریئر کا آغاز تجسس، دیانتداری اور اعلی اخلاقی اقدار کے ساتھ کریں۔انہوں نے کہا کہ قومی ترقی کے لیے تعلیم کے میدان میں پاک بحریہ کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ پی این ایس شفا کی طبی مہارت کے تعاون سے بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس طبی تعلیم، تحقیق اور تربیت کا ایک ممتاز ادارہ بن چکا ہے، جو اس کی فیکلٹی اور انتظامیہ کی بصیرت افروز قیادت کا ثبوت ہے۔اس موقع پر نمایاں سابق طلبہ ڈاکٹر عین الاکبر (ایم بی بی ایس)اور ڈاکٹر فرح جاوید (بی ڈی ایس)نے بھی خطاب کیا اور بحریہ یونیورسٹی کے اعلی تعلیمی معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے نے انہیں پیشہ ورانہ مہارت، مضبوط کردار اور دیانتداری جیسی بنیادی اقدار سے آراستہ کیا۔تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل بی یو ایچ ایس سی وائس ایڈمرل اطہر مختار، ہلالِ امتیاز (ملٹری)ریٹائرڈ نے ریکٹر بحریہ یونیورسٹی کو کانووکیشن سووینئر پیش کیا، جبکہ دوسرے سیشن میں ریکٹر بحریہ یونیورسٹی نے پروفیسر نازلی حسین کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 ء کی ڈیٹ شیٹ جاری
-
طلبہ وطالبات کی بائیو میٹرک فنگر پرنٹس کے بغیر آن لائن رجسٹریشن کا پراسیس مکمل نہیں ہو گا
-
پنجاب میں ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان
-
چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ، مختلف پروگراموں کا افتتاح کیا
-
سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج جاری، کامیابی کی شرح 2.67 فیصد
-
ہائرایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے ایک جدید اور جامع ڈیٹا سسٹم ہیڈز پلیٹ فارم لانچ کر دیا
-
پی ایم ایس 2025،راولپنڈی کے امیدواروں کے امتحانی مراکز لاہور منتقل
-
ْایچ ای سی نے ملک بھر میں بلااجازت نئی یونیورسٹی یا سب کیمپس کے قیام پر پابندی عائد کردی
-
پنجاب یونیورسٹی کا امتحانی نتائج کا اعلان
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام نہم کے پہلے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے،کنٹرولر امتحانات
-
کراچی، میٹرک امتحانات میں غیر قانونی سینٹر تبدیلی، وزیر بورڈز اینڈ یونیورسٹی کا اچانک چھاپہ، مرکز منسوخ کرنے کا حکم
-
کراچی میں کیمسٹری کا پرچہ امتحان سے قبل لیک، تعلیمی نظام پر سنگین سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.