چین نے دارالحکومت میں ڈرون طیاروں پر پابندی لگا دی

شہر میں ڈرون یا ان کے بنیادی پرزے لانے پر بھی پابندی ہو گی،چینی حکام

جمعرات 30 اپریل 2026 14:30

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2026ء) چینی حکام نے دارالحکومت بیجنگ میں ڈرون طیاروں پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جن میں شہر کے اندر ان کی فروخت پر پابندی اور کسی بھی پرواز کے لیے پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا شامل ہے۔ یہ اقدام اس قسم کی ٹیکنالوجی سے وابستہ بڑھتے ہوئے سکیورٹی خدشات کی عکاسی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے واضح کیا کہ نئے قواعدجمعے کے روز سے نافذ العمل ہوں گے، جس کے تحت بیجنگ میں ای کامرس پلیٹ فارمز کے ذریعے ڈرون طیاروں کی فروخت یا ترسیل پر پابندی ہو گی۔

شہر میں ڈرون یا ان کے بنیادی پرزے لانے پر بھی پابندی ہو گی۔مزید برآں نئے ضوابط کے تحت تمام ڈرون صارفین کے لیے کسی بھی پرواز سے پہلے پیشگی اجازت کی درخواست دینا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ دارالحکومت کی فضائی حدود کو غیر مجاز پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ان احکامات کی کسی بھی خلاف ورزی پر 10 ہزار یوآن تک جرمانہ اور ڈرون ضبط کیے جانے جیسی سزائیں رکھی گئی ہیں، جو تقریبا 2 کروڑ 20 لاکھ آبادی والے شہر میں اس شعبے کی تنظیم سازی میں غیر معمولی سختی کو ظاہر کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :