چین شنگھائی تعاون تنظیم کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے،ترجمان وزارت دفاع

جمعرات 30 اپریل 2026 16:51

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2026ء) چین نے کہا ہے کہ فوج تمام فریقین کے ساتھ مل کر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات چینی وزارتِ دفاع کے ترجمان ژانگ شیاوگانگ نے جمعرات کو چینی وزیرِ دفاع ڈونگ جون کے حالیہ دورہ روس اور کرغزستان سے متعلق سوال کے جواب میں کہی۔

ڈونگ جون نے کرغزستان میں ہونے والےایس سی او کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ ایس سی او کثیرالجہتی نظام کی ایک شاندار مثال ہے۔ انہوں نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ عالمی نظام کا مضبوطی سے دفاع کریں، انصاف اور برابری کے لیے مل کر کام کریں، سکیورٹی گورننس کو بہتر بنائیں اور مشترکہ ترقی کے ذریعے تنازعات اور بدامنی کی وجوہات کا خاتمہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ چین کی فوج موجودہ تعاون کے طریقہ کار کو موثر بنانے، افرادی قوت کی تربیت کو مضبوط کرنے اور عملی اقدامات کے ذریعے سکیورٹی کو مستحکم کرنے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ ایس سی او کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :