جلد ایسا اسلحہ استعمال کریں گے جس سے دشمن کانپتا ہے، ایرانی نیول چیف

دشمن بحیرہ عرب سے ہرمز کی جانب تھوڑا بھی بڑھا تو تیز تر ردِعمل دیں گے، ایڈمرل شہرام

جمعرات 30 اپریل 2026 17:55

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2026ء) ایرانی نیول چیف ایڈمرل شہرام ایرانی نے خبردار کیا ہے کہ جلد ایسا اسلحہ استعمال کریں گے جس سے دشمن کانپتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ایرانی نیول چیف نے کہا کہ یہ اسلحہ دشمن کے بہت قریب ہے، امید ہے انہیں دل کا دورہ نہ پڑے۔ایڈمرل شہرام ایرانی کا کہنا تھا کہ دشمن بحیرہ عرب سے ہرمز کی جانب تھوڑا بھی بڑھا تو تیز تر ردِعمل دیں گے، امریکی فوری فتح کا اندازہ اب ملٹری اکیڈمیز میں مذاق ہے۔

متعلقہ عنوان :