سیکیورٹی خدشات، چین نے ڈرون کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کردی

جمعرات 30 اپریل 2026 22:41

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2026ء) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ڈرون استعمال کرنے والوں کے لیے بڑا جھٹکا سامنے آگیا ہے، جہاں حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرون کی خرید و فروخت اور استعمال پر سخت ترین پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔نئے قوانین کے تحت نہ صرف ڈرون بیچنے اور کرائے پر دینے پر پابندی ہوگی بلکہ شہریوں کو اپنے ڈرون پولیس کے پاس رجسٹر کروانا بھی لازمی ہوگا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق بغیر اجازت ڈرون اٴْڑانا ممکن نہیں رہے گا اور ہر فلائٹ سے پہلے باقاعدہ منظوری لینا ہوگی۔چین میں ڈرون ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور اسے لو آلٹیٹیوڈ اکانومی کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے، جس کے تحت 2035 تک 2 ٹریلین یوآن سے زائد کی معیشت کا ہدف رکھا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک طرف ڈرون انڈسٹری کو فروغ دیا جا رہا ہے تو دوسری جانب سیکیورٹی کے نام پر سخت کنٹرول بھی بڑھایا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی ڈرون بنانے والی کمپنی DJI نے بھی بیجنگ میں اپنی دکانوں سے ڈرون اور متعلقہ مصنوعات ہٹانا شروع کر دی ہیں۔