Live Updates

متحدہ عرب امارات نے شہریوں کے ایران، لبنان اور عراق سفر پر پابندی عائد کردی

جمعہ 1 مئی 2026 08:57

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2026ء) متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کے ایران، لبنان اور عراق سفر پر پابندی عائد کر دی۔بی بی سی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے’خطے میں موجودہ پیش رفت کی روشنی میں‘ اپنے شہریوں کے ایران، لبنان اور عراق کے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان ممالک سے فوراً واپس آ جائیں۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات