موسیٰ خان ماڈلنگ ،اداکاری کیساتھ کالم نگاری کرینگے

ہفتہ 2 مئی 2026 10:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2026ء) نامور اداکار و ماڈل موسیٰ خان نے ماڈلنگ اور اداکاری کے ساتھ کالم نگاری کا فیصلہ کر لیا اس حوالے سے موسیٰ خان نے کہا ہے کہ اداکاری کے ذریعے معاشرے میں پیغام پہنچاتا ہوں لیکن اس کے لئے قلم کسی اور کی ہوتی ہے لیکن میرے دل کی جو آواز ہے وہ کھل کر نہیں پہنچا سکتا ہوں ۔

(جاری ہے)

اسی وجہ سے کالم نگاری کا فیلصہ کیا ہے جس میں اخبارات اور سوشل کے پلیٹ فارمز پر عام عوام کے مسائل کو بھرپور اجاگر کروں گا۔