ٹیکنو موبائلز کاپاکستان میں کیمن 50الٹرا فائیو جی سمارٹ فون لانچ

ہفتہ 2 مئی 2026 12:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2026ء) ٹیکنو موبائلز نے پاکستان میں کیمن 50الٹرا فائیو جی سمارٹ فون لانچ کر دیا ہے ۔ کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کیمن 50سمارٹ فون فائیو جی پر چلنے والا بہترین اور سستا سیٹ ہے جس کی قابل توسیع ریم 24جی بی ہے ، یہ فون 50میگا پکسل سونی کے ٹرپل ریئرر کیمرہ ، 50میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس اور 8میگا پکسل الٹرا وائڈ خصوصیات کا حامل ہے ۔

(جاری ہے)

مزید برآں سمارٹ فون 50میگاپکسل فرنٹ فوکسنگ، آٹو فوکس کیمرہ کی سہولت کے ساتھ ساتھ زوم اور موشن کیپچر کی اضافی خصوصیات کے حامل سافٹ ویئرز بھی رکھتا ہے ۔ واضح رہے کہ کیمن 50 سمارٹ فون 6.78سکرین اور 6500ایم اے ایچ بیٹری کے علاوہ 45واٹ کے فاسٹ چارجر کی خصوصیات کا بھی حامل ہے ۔