اٹلی کو پاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

منگل 5 مئی 2026 14:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2026ء) اٹلی کو پاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں اٹلی کوپاکستان کے فاضل تجارت کاحجم 500.51ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20.28فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی کوپاکستان کے فاضل تجارت کاحجم 416.12ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو880.13ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4.25فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی کوبرآمدات سے سے ملک کو844.17ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،مارچ میں اٹلی کوپاکستانی برآمدات کاحجم 89.29ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 92.51ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 94.66ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو1.135ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں اٹلی سے درآمدات پر379.62ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.75فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی سے درآمدات پر428.047ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،مارچ میں اٹلی سے درآآمدات کاحجم 30ملین ڈالررہا جوفروری میں 49.79ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 46.90ملین ڈالرتھا، مالی سال 2025میں اٹلی سے مجموعی درآمدات کاحجم 544.83ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

\395