19ویں سالانہ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس بسلسلہ تحفظ ختمِ نبوت کی تیاریاں عروج پر، جامع مسجد جھنڈگراں میں روح پرور اجتماع منعقد ہو گا
منگل 5 مئی 2026 16:46
(جاری ہے)
کانفرنس میں جید علماء کرام، مشائخ عظام اور ممتاز ثناء خواںانِ رسول ﷺ شرکت کریں گے، جو سیرتِ طیبہ، ختمِ نبوت اور ناموسِ رسالت جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالیں گے۔
کانفرنس سے عالمی مبلغ اسلام و سجادہ نشین دربار آستانہ چورہ شریف پیر سید سعادت علی شاہ خصوصی خطاب کریں گے،سجادہ نشین آستانہ عالیہ مکھیالہ شریف پیر سید وقار حسین شاہ کی زیر صدارت منعقدہ کانفرنس میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ قادریہ بکوٹ شریف صاحبزادہ پیر سید حسین احمد بکوٹی مہمان خصوصی ہوں گے، علماء کرام اپنے خطابات میں موجودہ دور میں عقیدہ? ختمِ نبوت کی اہمیت، سیرتِ رسول ﷺ کی پیروی اور امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔تقریب میں کشمیر کے معروف نعت خواں راجہ عمر شہزاد،محمد عزیز قادری سمیت دیگر نامور ثناء خواںانِ رسول ﷺ بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نذرانہ? عقیدت پیش کریں گے۔منتظمِ کانفرنس حافظ اطہر علی چشتی نے بتایا کہ اس بابرکت اجتماع کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں، انہوں نے عاشقانِ رسول ﷺ سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ روحانی محافل ایمان کو تازگی بخشتی ہیں اور ہمیں سیرتِ مصطفیٰ ﷺ پر عمل پیرا ہونے کا درس دیتی ہیں۔کانفرنس کا آغاز صبح 8 بجے ہوگا اور نمازِ ظہر تک جاری رہے گی، جبکہ اختتام پر تمام شرکاء کے لیے لنگر کا وسیع انتظام بھی کیا گیا ہے۔ کانفرنس مذہبی و روحانی بیداری کے فروغ اور عقیدہ? ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
-
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور قانونی دباؤ کا سامنا ہے، عالمی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
-
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
-
کینیڈا: بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا
-
بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقیوم عرف پھسو ساکن بھروٹ گالہ تحصیل کھوئیرٹہ کو گرفتار کر لیاگیا
-
کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی
-
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ،وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام اور ڈاکٹر طارق فضل کی صدر اے جے کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا
-
وادی کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
چناری،ضلع جہلم ویلی میں برف باری کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
محترمہ فریال تالپور کی صاحبزادی عائشہ تالپور کی شادی کی تقریبات خوش اسلوبی سے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.