11 مئی کو آل مدارس کنونشن جامعہ اسلامیہ برکاتیہ بینک روڈ مظفرآباد میں منعقد ہوگا

بدھ 6 مئی 2026 22:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2026ء) تحریک تحفظ مدارس دینیہ آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری عبدالماجد خان نے کہا ہے کہ 11مئی کو آل مدارس کنونشن جامعہ اسلامیہ برکاتیہ بینک روڈ مظفرآباد میں منقعد ہو گا جو مدراس کے حقوق اور تحفظ کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مولانا قاری عبدالماجد خان نے کہا کہ دینی مدارس کے مسائل کے مستقل حل کے لئے مدارس کے ذمہ داران کا اہم کنونشن مظفرآباد میں منقعد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، محکمہ زکوٰة کے ناروا سلوک اور محکمہ خوراک کی جانب سے سبسڈی والے آٹے کے حصول اور مستقل کوٹہ کی عدم منظوری سمیت مدارس کے بینک اکاونٹس کی بندش نئے اکاؤنٹ کھلوانے میں مشکلات۔

(جاری ہے)

تجوید القرآن ٹرسٹ۔ائمہ کرام کے مسائل کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل آل آزاد کشمیر کنونشن کے فیصلے ہوں گے۔11مئی کو ڈویژن مظفرآباد کے تمام مسالک کے جید علماء کرام مھتمم حضراتِ شرکت کریں گے۔مدارس ریاست کا حصہ ہیں۔ریاست میں خواندگی کے اضافے کا سبب ہیں۔غریب طلباء کی کفالت کر رہے ہیں۔ریاست کو مفتی قاضی پروفیسر متقی پرہیزگار آفیسران دے رہے ہیں۔دین کی سربلندی کے لئے کام کر رہے ہیں۔ان شاء اللہ یہ کنونشن اتحاد و اتفاق کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :