- سینٹر فار گورننس اینڈ پبلک اکانٹیبیلیٹی کے زیر اہتمام بلوچستان انفارمیشن کمیشن کے تعاون سے کوئٹہ میں ایک روزہ اہم سیمینار
بدھ 6 مئی 2026 19:25
(جاری ہے)
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل تعلقاتِ عامہ بلوچستان عسکر خان نے کہا کہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے نفاذ میں سول سوسائٹی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تنقید برائے تنقید کے بجائے حکومت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مثبت تعاون کے ذریعے اس قانون کو مزید فعال اور مثر بنایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شفافیت اور احتساب کسی ایک ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ اجتماعی قومی فریضہ ہے، جس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ طور پر کردار ادا کرنا ہوگا۔بلوچستان انفارمیشن کمیشن کے کمشنر عبدالشکور نے اپنے خطاب میں کمیشن کی کارکردگی، حاصل شدہ پیش رفت اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے مثر رابطہ کاری، ادارہ جاتی اصلاحات اور جدید نظام کے فروغ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ سی جی پی اے کوآرڈینیٹر مس رباب اے آئی ڈی بلوچستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عدیل جہانگیر اور میجر بہرام لہڑی نے کہا کہ اگرچہ رائٹ ٹو انفارمیشن قانون پر عملدرآمد کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، تاہم محدود ادارہ جاتی استعداد، معلومات کی فراہمی میں تاخیر اور عوامی سطح پر آگاہی کی کمی جیسے چیلنجز اب بھی موجود ہیں، جنہیں دور کیے بغیر اس قانون کے مکمل ثمرات حاصل نہیں کیے جا سکتے۔سیمینار کے اختتام پر شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ باہمی تعاون، ادارہ جاتی استعداد میں اضافے اور مثر پالیسی اقدامات کے ذریعے بلوچستان میں شفافیت، جوابدہی اور معلومات تک عوام کی رسائی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایران کے ساتھ معاہدے کے قریب ہوں، ممکن ہے کہ اگلے ہفتے میرے دورہ چین سے پہلے معاہدہ ہوجائے
-
ایران کی انگلی ٹریگر پر ہے اوروہ تیار ہے
-
بانی حکم کریں تو پورا پاکستان بند کر دیں
-
کیا ہم امریکا ایران مذاکرات کیلئے دوبارہ پاکستان جائیں گے؟ نیویارک پوسٹ کا سوال
-
پنجاب اصلاحات میں ہمیشہ آگے ہے، ایسی ہیلتھ انشورنس پالیسی لائیں گے کہ جس کا جہاں سے دل کرےعلاج کروا سکے
-
چانسلر میرس ٹرمپ سے اختلاف کے باوجود اچھے ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کے خواہاں
-
دنیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست اور سفارتکاری کو فروغ دیا ہے
-
پاکستان کی کمزور معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
-
پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے پروازوں پر زبردست رعایت دے دی
-
بلاول بھٹو زرداری کادہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کی شہادت پر افسوس کا اظہار
-
حکومت ماحول دوست مالیات کے حصول کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا بریتھ پاکستان انٹرنیشنل کلائمیٹ چینج کانفرنس سے خطاب
-
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہوچکا ہے‘وزیراعلیٰ مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.