بلاول بھٹو زرداری کادہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کی شہادت پر افسوس کا اظہار

بدھ 6 مئی 2026 20:23

بلاول بھٹو زرداری کادہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران زخمی ہو کر شہادت پانے والے لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے شہید افسر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین نے بہادری، جرات اور فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ایسے بہادر سپوت پوری قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور قوم ان کے احسان تلے رہے گی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی شہید کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین جیسے بہادر افسر قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے اور ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔