اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہوچکا ہے‘وزیراعلیٰ مریم نواز

بدھ 6 مئی 2026 21:13

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہوچکا ہے‘وزیراعلیٰ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ۔ ارکان اسمبلی نے صوبے بھر میں جاری ڈویلپمنٹ اور بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کو سراہا۔ ارکان اسمبلی نے سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر وتوسیع، ڈرینج اور صاف پانی کی فراہمی کے مثالی گاؤں پراجیکٹس پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔

ارکان اسمبلی نے پہلی مرتبہ شہروں کی طرح دیہات میں بھی ستھرا پنجاب کے تحت صفائی کا مربوط نظام لانے پر مسرت کا اظہا رکیا۔ ملاقات میں پنجاب کی 13ہزار روڈز کی تعمیرو مرمت اور توسیع کو بھی سراہا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

تین ہزار سے زائد مراکز صحت کا سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ کلینک میں بدلنے سے ہیلتھ کلچر بدل گیا۔ پنجاب کے پہلا سرکاری کینسر ہسپتال اور نواز شریف میڈیکل سٹی کو جلد از جلد مکمل کریں گے۔ پہلا سرکاری آٹزم سکول مریض بچوں کے لئے روشنی کی کرن ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سرگودھا میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بننے سے مریضوں کو آسانی اور سہولت حاصل ہوئی۔

ہر ضلع میں کیتھ لیب پراجیکٹ کی وجہ سے امراض دل کا فوری اور موثر علاج ممکن ہورہا ہے۔ہر ضلع میں فالج کے فوری علاج کے لئے سٹروک مینجمنٹ سنٹر قائم کیے جارہے ہیں۔ اپنا چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت سوا لاکھ کے لگ بھگ گھر تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں بے روزگار اور بے زمین کاشتکاروں کے لئے اپنا کھیت، اپنا روزگار پراجیکٹ شروع کررہے ہیں۔الیکٹرک بس پنجاب کے ہر دوردراز دیہات میں عوام کو آرام دہ اور مفت سفر کی سہولت مہیا کررہی ہے۔