ایران کے ساتھ معاہدے کے قریب ہوں، ممکن ہے کہ اگلے ہفتے میرے دورہ چین سے پہلے معاہدہ ہوجائے
وٹکوف اور جیرڈ کشنرکو مذاکرات کیلئے بھیجنے کا امکان نہیں ہے، اگر ایران سے ڈیل نہیں ہوتی تو پھر دوبارہ بمباری شروع کرسکتے ہیں، اب حملے پہلے سے زیادہ سخت اور تباہ کن ہوں گے۔ صدر ٹرمپ کا بیان
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 6 مئی 2026
21:18
(جاری ہے)
یہ سوچنا قبل ازوقت ہے کہ امریکا ایران دوبارہ براہ راست مذاکرات کریں گے۔
ایران نے اگر شرائط تسلیم کیں تو آپریشن ایپک فیوری ختم ہوجائے گا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے قریب ہوں، ہوسکتا ہے کہ اگلے ہفتے دورہ چین سے پہلے معاہدہ ہوجائے۔وٹکوف اور جیرڈ کشنرکو مذاکرات کیلئے بھیجنے کا امکان نہیں ہے، اگر ایران سے ڈیل نہیں ہوتی تو پھر دوبارہ بمباری شروع کرسکتے ہیں۔ اب حملے پہلے سے زیادہ سخت اور تباہ کن ہوں گے۔دوسری جانب ترجمان ایرانی قومی سلامتی وخارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایگزیوس کا متن امریکیوں کی خواہش کی فہرست ہے، امریکا ناکام جنگ سے وہ حاصل نہیں کرسکتا جو کرنا چاہتا ہے، امریکا براہ راست مذاکرات میں بھی مطالبات منوانے میں ناکام رہا ۔ایران کی انگلی ٹریگر پر ہے اور جنگ کیلئے تیار ہے، دشمن ہتھیار نہیں ڈالتے اتحادیوں سے مل کر شرارت کریں گے تو سخت جواب ملے گا۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ تہران میں امریکا کی تجاویز پر غور کیا جارہا ہے، ہم امریکی تجویز پر کسی نتیجے پر پہنچنے کے بعد پاکستان کو اپنا مئوقف بتائیں گے، ہم اپنی پوزیشن سے متعلق پاکستان کو آگاہ کریں گے، نیک نیتی کے بغیر بات چیت کو مذاکرات نہیں کہا جاسکتا، مذاکرات کا مطلب ڈکٹیشن ، دھوکا دہی یا دباؤ نہیں ہوتا۔جبردھوکازبردستی یا مسلط کرنا مذاکرات کے تصور کے منافی ہے، بین الاقوامی قوانین میں نیک نیتی کو بنیادی شرط قرار دیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ایران کے ساتھ معاہدے کے قریب ہوں، ممکن ہے کہ اگلے ہفتے میرے دورہ چین سے پہلے معاہدہ ہوجائے
-
ایران کی انگلی ٹریگر پر ہے اوروہ تیار ہے
-
بانی حکم کریں تو پورا پاکستان بند کر دیں
-
کیا ہم امریکا ایران مذاکرات کیلئے دوبارہ پاکستان جائیں گے؟ نیویارک پوسٹ کا سوال
-
پنجاب اصلاحات میں ہمیشہ آگے ہے، ایسی ہیلتھ انشورنس پالیسی لائیں گے کہ جس کا جہاں سے دل کرےعلاج کروا سکے
-
چانسلر میرس ٹرمپ سے اختلاف کے باوجود اچھے ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کے خواہاں
-
دنیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست اور سفارتکاری کو فروغ دیا ہے
-
پاکستان کی کمزور معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
-
پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے پروازوں پر زبردست رعایت دے دی
-
بلاول بھٹو زرداری کادہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کی شہادت پر افسوس کا اظہار
-
حکومت ماحول دوست مالیات کے حصول کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا بریتھ پاکستان انٹرنیشنل کلائمیٹ چینج کانفرنس سے خطاب
-
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہوچکا ہے‘وزیراعلیٰ مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.