ڈیرہ غازی خان میں نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کے دوران کمشنر و چیئرمین بورڈ آف ایجوکیشن کا گورنمنٹ کمپری ہینسو بوائز سکول میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ

بدھ 6 مئی 2026 19:37

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2026ء) ڈیرہ غازی خان میں نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کے دوران کمشنر و چیئرمین بورڈ آف ایجوکیشن اشفاق احمد چوہدری نے گورنمنٹ کمپری ہینسو بوائز سکول میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے امتحانی انتظامات، سکیورٹی اور طلباء کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ امتحانات کو شفاف اور میرٹ کے مطابق یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر پرنسپل سنٹر آف ایکسی لینس فیض اللہ ترین، پرنسپل کمپری ہینسو سکول اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ کمشنر نے نقل کی روک تھام کے ساتھ شفاف اور منصفانہ امتحانی ماحول فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ امتحانات میں نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور طلباء و طالبات کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صاف و شفاف امتحانی نظام طلبہ کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔