ًمعرکہ حق میں دشمن کیخلاف عظیم کامیابی حاصل ہوئی‘ پاکستان کو نمایاںمقام ملا،فاروق ستار

جمعرات 7 مئی 2026 17:30

ًمعرکہ حق میں دشمن کیخلاف عظیم کامیابی حاصل ہوئی‘ پاکستان کو نمایاںمقام ..
ًکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2026ء) متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں دشمن کے خلاف عظیم کامیابی حاصل ہوئی۔کراچی میں ارکانِ سندھ اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پوری قوم جذبے سے سرشار ہے اور پاکستانی عوام نے ثابت کر دیا کہ ہمارا دفاع مضبوط ہے۔

(جاری ہے)

فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں خود پہلگام کا واقعہ کروایا اور پھر اس واقعے کے فوری بعد پاکستان پر الزام لگایا۔سینئر ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ عالمی امن کے قیام میں پاکستان کو نمایاں مقام ملا ہے اور بھارتی الزامات سمندر برد ہو گئے۔فاروق ستار کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں دشمن کے خلاف عظیم کامیابی حاصل ہوئی۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے بھارت نے پراکسی وار شروع کی اور مودی نے پاکستان کے خلاف سازش کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔فاروق ستار نے یہ بھی کہا ہے کہ شہداء کو جتنا خراجِ تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔