نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، گورنر سندھ

جمعرات 7 مئی 2026 17:32

نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، گورنر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ورلڈ ایتھلیٹکس ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن نوجوانوں میں صحت مند اور متحرک طرز زندگی کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے، نظم و ضبط پیدا کرنے اور کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ ارشد ندیم، نوح دستگیر بٹ اور طلحہ طالب جیسے کھلاڑی پوری قوم کا فخر ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو عالمی معیار کی کھیلوں کی سہولیات اور آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل اور تعلیم کا امتزاج نوجوان نسل کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے اور حکومت نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔