Live Updates

بنیان المرصوص صرف ایک معرکہ حق نہیں بلکہ قومی اتحاد، قربانی، استقامت اور حب الوطنی کی علامت ہے،ڈاکٹرعشرت العباد خان

جمعرات 7 مئی 2026 17:31

بنیان المرصوص صرف ایک معرکہ حق نہیں بلکہ قومی اتحاد، قربانی، استقامت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے معرکہ حق بیان المرصوص کے ایک سال مکمل ہونے اور جشن فتح کے موقع پر کراچی، پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے پاکستان اپنے دفاع، خود مختاری اور قومی سلامتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور افواج پاکستان ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ بنیان المرصوص صرف ایک معرکہ حق نہیں بلکہ قومی اتحاد، قربانی، استقامت اور حب الوطنی کی علامت ہے۔ جس نے پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع کے لئے پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

فیلڈ مارشل نے بہترین سپاہ سالار کا کردار اور ہماری ایئر فورس نے اسکے چیف نے اور سیکورٹی فورسز نے جس طرح بھارت کو دھول چٹائی وہ تاریخ کا ناقابل فراموش حصہ ہے۔ ہم آج سفارت کاری میں بھی سب سے آگے ہیں۔ امریکی صدر فیلڈ مارشل کی سپاہ سالاری کے معترف ہیں۔ ہم وزیر اعظم، ڈپٹی وزیر اعظم، وزیر داخلہ کی ایران اور امریکہ کے لئے سفارت کاری اور بالخصوص سید عاصم منیر کی کاوشوں پر فخر اور سلام تحسین پیش کرتے ہیں۔

ایم پی پی معرکہ حق کا جشن پورے ملک میں منا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جبکہ پاکستان ترقی، استحکام، اور قومی یکجہتی کے سفر کو مذید مضبوطی کے ساتھ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان اور عوام کو جشن فتح کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اتحاد، نظم و ضبط اور قومی خدمت کے جذبے کو فروغ دینا ہوگا تاکہ پاکستان کو مذید مضبوط اور خوش حال بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ میری پہچان پاکستان قومی اتحاد اور وطن پرستی کی تحریک ہے اور ہم ریاست کو ہر شے پر مقدم رکھتے ہیں۔ سیاست میں شرافت اور ملک کی ترقی ہمارا نصب العین ہے۔ پاکستان کی عزت آج فیلڈ مارشل کی وجہ سے افواج پاکستان کی فتح قوم کی فتح کی وجہ سے ہے۔ ہم پر فرض ہے کہ ہم اس حرمت کو قائم رکھنے کے لئے متحد ہوں انتشار کا شکار نہ ہوں۔ جشن فتح زندہ قوم کی علامت ہے پورے پاکستان میں ہمارے پروگرام منعقد ہو رہے ہیں۔ ہم ساری اکائیوں کو متحد اور ایک لڑی میں پرو کر پاکستان کو عظیم ریاست بنائیں گے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات