سپورٹس بورڈ پنجاب کا کھیلوں کے فروغ کیلئے بڑا قدم،16 سپورٹس اکیڈیمز اوپن کرنے کا اعلان

باکسنگ، اتھلیٹکس، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، فٹ بال، ہاکی، آرچری، ووشو، کراٹے، جوجِٹسو، تائیکوانڈو، ٹینس، سکواش، کرکٹ اورلیز رن کی اکیڈیمز قائم کرنے جارہے ہیں‘ ڈی جی سپورٹس پنجاب طارق قریشی

بدھ 6 مئی 2026 20:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے 16 مختلف سپورٹس اکیڈیمز کو کھولنے کا اعلان کر دیا ۔ یہ اعلان انہوں نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں بدھ کے روز پنجاب کے تمام کوچز کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، سپورٹس اکیڈیمز کا افتتاح جلد ہوگا۔

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار 16 سپورٹس اکیڈیمز کو کھلاڑیوں کیلئے فری اوپن کیا جا رہا ہے تاکہ ٹیلنٹ کو سامنے لایا جا سکے اور نوجوانوں کو کھیلوں کی بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں، یہ اکیڈیمز گرلز اینڈ بوائز دونوں کیلئے ہوں گی اور ہر شہری کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا سپورٹس بورڈ پنجاب کی ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ اکیڈیمز پنجاب کے تمام ڈویژنز اور اضلاع میں قائم کی جائیں گی، باکسنگ، اتھلیٹکس، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، فٹ بال، ہاکی، آرچری، ووشو، کراٹے، جوجِٹسو، تائیکوانڈو، ٹینس، سکواش، کرکٹ اورلیز رن کی اکیڈیمز قائم کی جائیں گی، ان اکیڈیمز کا جلد افتتاح کردیا جائے گا۔سپورٹس اکیڈیمز کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو معیاری کوچنگ فراہم کرنا ہے، سپورٹس اکیڈیمز کھلاڑیوں کیلئے فری ہوں گی اورملکی تاریخ میں پہلی بار سپورٹس کی ترقی کیلئے ایسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔اجلاس میں ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :