سیالکوٹ،معرکہ حق ہاکی چیمپین شپ کا آغاز

بدھ 6 مئی 2026 21:02

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2026ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی زیرنگرانی معرکہ حق ہاکی چیمپین شپ کا آغاز ہو گیا ہے۔ چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں اجمل خان ہاکی کلب سیالکوٹ نے ساجد پرنس مترانوالی ڈسکہ کو 3-1 گول سے شکست دے کر جیت لیا جبکہ دوسرے میچ میں میونسپل ہاکی کلب پسرور نے فارورڈ سپورٹس کلب کو 8-0 گول سے شکست دی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سیالکوٹ افتخار گوندل نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 9 مئی کو ہو گا اور اس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :