ڈوپنگ اسکینڈل: بیلاروس کے نامور ویٹ لفٹر سمیت چار کھلاڑی معطل

جمعہ 8 مئی 2026 08:28

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2026ء) انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (آئی ٹی اے)نے ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر بیلاروس کے نامور ویٹ لفٹر یاوہیانی تسی خانتسو سمیت 4 کھلاڑیوں کے خلاف تادیبی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے،جن میں 3 ویٹ لفٹرز اور ایک جمناسٹ شامل ہیں۔شنہوا کے مطابق بیلاروس کے ویٹ لفٹر یاوہیانی کے خون کے نمونوں میں ممنوعہ گروتھ ہارمون پایا گیاہے۔

(جاری ہے)

ان کا نمونہ 8 مارچ 2026 کو لیا گیا تھا، جبکہ ممکنہ سزا سے متعلق فیصلہ ابھی نہیں کیا گیالیکن ان کی معطلی کے حوالے سے حتمی فیصلہ زیرِ غور ہے۔ ان کے علاوہ ترکیہ کے بٹوہان اکباس اور آذربائیجان کے نورلان رسولوف بھی ممنوعہ ادویات کے استعمال کے مرتکب پائے گئے ہیں۔نورلان رسولوف پر 5 سال کی طویل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ان کے نمونے 2025 یورپی جونیئر اور انڈر 23 چیمپئن شپ سے قبل اور دوران لیے گئے تھے۔جمناسٹک کے میدان میں رومانیہ کی اینا ماریا باربوسو کو 12 ماہ کے دوران اپنی موجودگی کی اطلاع (وہیئر اباؤٹس) دینے میں تین بار ناکامی پر عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں نے ان فیصلوں کے خلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کی درخواست کی ہے۔

متعلقہ عنوان :