ڈھاکا ٹیسٹ، بنگلہ دیش نے دوسرے دن کھانے کے وقفے پر 7 وکٹوں پر 380 رنز بنالیے

محمد عباس کی 4 وکٹیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 9 مئی 2026 11:05

ڈھاکا ٹیسٹ، بنگلہ دیش نے دوسرے دن کھانے کے وقفے پر 7 وکٹوں پر 380 رنز بنالیے
ڈھاکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 مئی 2026ء ) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ڈھاکا ٹیسٹ میں آج دوسرے دن کا آغاز ہوگیا۔ میزبان ٹیم نے 4 وکٹ کے نقصان پر 301 رنز سے دن کا آغاز کیا اور کھانے کے وقفے پر 7 وکٹوں پر 380 رنز بنالیے۔ آج دوسرے دن کے آغاز پر مشفیق الرحیم نے 48 اور لٹن داس نے 8 رنز کے ساتھ بلے بازی کا آغاز کیا تاہم لٹن داس 33 رنز بناکر محمد عباس کا شکار بنے۔

بنگلادیش نے 333 کے مجموعے پر 5 وکٹیں کھودیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کھیل کے پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو بظاہر ان کے لیے مشکل فیصلہ محسوس ہوا کیونکہ پہلے دن پاکستان کے حصے میں صرف 4 وکٹ ہی آسکیں اور 85 اوورز کا کھیل ہوا۔ شاہین آفریدی، محمد عباس، حسن علی اور نعمان علی نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔ بنگلادیش کی طرف سے محمود الحسن 8، شادمان اسلام 13، کپتان نجم الحسن شانتو نے 101 اور مومن الحق نے 91 رنز کی اننگز کھیلی اور یوں بنگلا دیش نے پہلے دن اسکور بورڈ پر 301 رنز سجا لیے۔

آج دوسرے دن کے آغاز پر مشفیق الرحیم نے 48 اور لٹن داس نے 8 رنز کے ساتھ بلے بازی کا آغاز کیا۔ پہلے دن کے اختتام پر فاسٹ بولر محمد عباس نے امید ظاہر کی کہ دوسرے روز ہم جلد وکٹیں لے کر بنگلادیش کی اننگز ختم کریں گے۔