ورلڈ سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے نور زمان کا کامیاب آغاز

ہفتہ 9 مئی 2026 14:58

ورلڈ سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے نور زمان کا کامیاب آغاز
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) ورلڈ سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے نور زمان نے کامیاب آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں مصر کے ایڈم حول کو شکست دیدی۔

(جاری ہے)

پاکستانی پلیئر نورزمان نے مصر میں جاری ورلڈ سکواش چیمپئن شپ میں میزبان ملک کے پلیئر کو 2-3 سے ہرایا۔میزبان ملک کے پلیئر کے خلاف نور کی جیت کا اسکور 11-9, 5-11, 11-7, 9-11, 11-8 رہا، پاکستان کے دوسرے کھلاڑی عاصم خان کو پہلے راؤنڈ میں سیڈ 5 جوئیل ماکن نے شکست دی۔