ہندواڑہ، مقامی لوگوں کامیونسپل کمیٹی کے خلاف احتجاج

یہاں پھینکے گئے کچرے کو کھانے سے کئی مویشی مر چکے ہیں،علاقے سے ڈمپنگ سائیٹ کی منتقلی کا مطالبہ

جمعہ 8 مئی 2026 13:38

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے وسخورا اور ملحقہ دیہات کے لوگوں نے ہندواڑہ میں ترلی پل کے قریب میونسپل کمیٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور علاقے سے ڈمپنگ سائیٹ کی کہیں اور منتقلی کا مطالبہ کیا ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے علاقے کی سڑک بند کر دی جس سے ٹریفک میں خلل پڑا ۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ پل کے قریب کوڑا کرکٹ مسلسل پھینکنے سے صحت اور ماحولیاتی خطرات پیدا ہورہے ہیں۔ مظاہرین کاکہنا تھا کہ یہاں پھینکے گئے کچرے کو کھانے سے کئی مویشی مر چکے ہیں۔ مظاہرین نے مزیدکہاکہ وہ بارہا میونسپل کمیٹی کو اس بارے میں آگاہ کر چکے ہیں۔تاہم کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیاگیاہے ۔مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر فوری طور پر ڈمپنگ سائٹ کو آبادی سے دور منتقل نہ کیاگیا تو وہ اپنے احتجاج میں شدت لائیں گے۔