مقبوضہ کشمیر ، ضلع کشتواڑ میں 3.5شدت کا زلزلہ

جمعہ 8 مئی 2026 13:38

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع کشتواڑ میں جمعہ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5اوراس کا مرکز کشتواڑ ریجن میں 10کلومیٹر گہرائی میں تھا۔فوری طورپر علاقے میں زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :