قائمقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف سے کھوئی رٹہ کے وفد کی تفصیلی ملاقات

جمعہ 8 مئی 2026 15:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) قائمقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف سے کھوئی رٹہ کے وفد کی چیئرمین محمد رمضان کی قیادت میں ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر وفد میں چیئرمین محمد رمضان کے علاوہ چیئرمین رفیق، ڈاکٹر محمد فرید، پروفیسر محمد ایوب، چوہدری محمد مزمل، ذوالفقار فیض، مصطفی عالم اور دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قائمقام صدر ریاست آزادجموں وکشمیر چوہدری لطیف اکبراور کھوئی رٹہ کے وفد کے درمیان حلقہ کھوئی رٹہ کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ حلقہ کھوئی رٹہ میں حکومت آزادکشمیر کی جانب سے جاری ترقیاتی پروجیکٹس اورحلقہ کی عوام کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر قائمقام صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر چوہدری لطیف اکبر نے حلقہ کھوئی رٹہ کے مسائل کے حل کے لئے وفد کواپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔