آزاد کشمیر حکومت نے متعدد تعلیمی اداروں کو معروف شخصیات کے نام منسوب کرنے کی منظوری دے دی

ہفتہ 9 مئی 2026 22:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2026ء) آزاد کشمیر حکومت نے متعدد تعلیمی اداروں کو معروف شخصیات کے نام منسوب کرنے کی منظوری دے دی،جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف اضلاع کے سکولز کو ان شخصیات کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ان کے ناموں سے منسوب کیا گیا ہے۔منظور شدہ فہرست کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پدر سیداں ضلع باغ کو سید شجاعت حسین گردیزی مرحوم، ریٹائرڈ صدر معلم کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کلری اکبر آباد ضلع بھمبر کو محترمہ نجم النساء مرحومہ کے نام سے موسوم کیا گیا۔

اسی طرح گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھنڈا بنگلہ ضلع سدھنوتی کو راجہ علی بہادر خان مرحوم، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈیسی تحصیل نکیال ضلع کوٹلی کو سردار محمد خلیل خان مرحوم ریٹائرڈ اسسٹنٹ کمشنر اور گورنمنٹ بوائز مڈل سکول کوپرا ٹوپی ضلع باغ کو مولانا لعل محمد بانیاں مرحوم سابق ممبر قانون ساز اسمبلی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دیگر منظور شدہ اداروں میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ناظر ضلع پونچھ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھیڑی مظفرآباد، گورنمنٹ بوائز مڈل سکول رائے کوٹ ضلع باغ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھوکھرال ضلع سدھنوتی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول عبداللہ پورہ ضلع بھمبر، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کلر سیداں ضلع باغ اور دیگر تعلیمی ادارے شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان اداروں کو شہداء، ریٹائرڈ عسکری افسران، ممتاز اساتذہ، مذہبی شخصیات اور سماجی رہنماؤں کے ناموں سے منسوب کیا گیا ہے تاکہ نئی نسل ان کی خدمات سے آگاہ ہو سکے اور ان کی قومی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔