جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شفاف اور تیز تر خدمات کی فراہمی ترجیح ہے، ڈی جی پاسپورٹ

ہفتہ 9 مئی 2026 21:11

جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شفاف اور تیز تر خدمات کی فراہمی ترجیح ہے، ڈی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2026ء) ڈائریکٹرجنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شفاف اور تیز تر خدمات کی فراہمی ترجیح ہے۔ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا نے ریجنل پاسپورٹ آفس جی-10 اسلام آباد کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

محمد علی رندھاوا نے شہریوں سے ملاقات کر کے شکایات سنیں اور فوری ازالے کے احکامات جاری کیے،ریجنل پاسپورٹ آفس جی-10 میں کیش لیس نظام کی مانیٹرنگ کی اورپاسپورٹ دفاتر میں سہولیات اور خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شفاف اور تیز تر خدمات کی فراہمی ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :