الخدمت فائونڈیشن غزہ متاثرین ،پاکستان کے مستحقین کیلئی13ہزار جانور قربان کرے گی‘ ڈاکٹرحفیظ الرحمن
ہفتہ 9 مئی 2026 20:34
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس سال اہلِ غزہ کے لیے 70کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، جس کے تحت ایک منفرد منصوبے کے طور پر مصر میں 100گائے کی قربانی کے فوری بعد تازہ گوشت ’’چلرز‘‘کے ذریعے ایک ہفتے کے اندر غزہ کے جنگ زدہ علاقوں میں پہنچایا جائے گا۔
اس کے علاوہ مصر میں مزید 500گائے اور پاکستان میں 300گائے ذبح کر کے ان کا گوشت ’’ریڈی ٹو ایٹ‘‘ٹن پیکس میں محفوظ کر کے خصوصی امدادی فلائٹس کے ذریعے غزہ روانہ کیا جائے گا۔صدر الخدمت نے مزید بتایا کہ وہ خود اس عید پر مصر میں فلسطینی متاثرین کے ساتھ موجود ہوں گے جہاں ان کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ پاکستان میں زیرِ تعلیم فلسطینی طلبہ کو بھی اس عمل میں شامل کیا گیا ہے، جن کے لیے قربانی کے ساتھ ساتھ غیرملکی سفیروں اور مخیر حضرات کی موجودگی میں عید ملن تقریب منعقد ہو گی۔ گزشتہ سال کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 2025ء میں بھی 70کروڑ روپے کی لاگت سے 1600سے زائد گائے ذبح کی گئی تھیں، جن کا گوشت سارا سال غزہ کے متاثرین کو فراہم کیا گیا۔پاکستان میں قربانی کے انتظامات پر روشنی ڈالتے ہوئے ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ امسال مجموعی طور پر 13ہزار جانور قربان کیے جائیں گے، جن میں 7ہزار 5سو بڑے اور 5ہزار 5سو چھوٹے جانور شامل ہوں گے،مجموعی طور پر 5لاکھ سے زائد خاندان مستفید ہوں گے۔ قربانی کا گوشت ملک بھر میں موجود یتیم بچوں، بیواں اور مستحقین تک پہنچانے کے لیے کراچی اور لاہور سمیت بڑے شہروں میں جدید سلاٹر ہاسز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جہاں ہائی جینک ماحول میں ذبیحہ اور پیکنگ کی جائے گی۔ گوشت کی تازگی برقرار رکھنے کے لیے دور دراز علاقوں تک ’’کولڈ چین سپلائی‘‘اور چلر ٹرکوں کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔نائب صدر ذکر اللہ مجاہد نے بتایا کہ قربانی کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے خصوصی سافٹ ویئر تیار کیا گیا ہے جو بکنگ سے لے کر ڈونر رپورٹنگ تک تمام ریکارڈ مرتب کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں الخدمت کے رضاکار اور نگران کمیٹیاں اس پورے عمل کی مانیٹرنگ کریں گی۔ اس موقع پر چرمِ قربانی کی مہم کا بھی اعلان کیا گیا جو الخدمت کے مقامی فلاحی منصوبوں کی مالی معاونت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔آخر میں الخدمت کے ذمہ داران نے اوورسیز پاکستانیوں اور ملک کے مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے الخدمت ہر سال لاکھوں مستحقین کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کا ذریعہ بنتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
معرکہ حق دنیا کیلئے پیغام تھا کہ پاکستان کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کی جائے ، رانا مشہود
-
’’معرکۂ حق‘‘ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی قومی اتحاد، عسکری مہارت اور مؤثر سفارت کاری کا نتیجہ ہے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
الخدمت فائونڈیشن غزہ متاثرین ،پاکستان کے مستحقین کیلئی13ہزار جانور قربان کرے گی‘ ڈاکٹرحفیظ الرحمن
-
حکومت ڈیجیٹلائزیشن،ٹیکس نظام میں بہتری کے ذریعے اقتصادی ترقی کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے‘ مشیر خزانہ
-
پاکستان کو اب معرکہ معیشت جیتنا ہوگا ،مضبوط دفاع کو مضبوط معیشت کے بغیر دیرپا نہیں بنایا جا سکتا‘احسن اقبال
-
چوہدری شافع حسین کا دورہٴ چین، بڑے سرمایہ کار گروپوں سے پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے بات چیت
-
جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شفاف اور تیز تر خدمات کی فراہمی ترجیح ہے، ڈی جی پاسپورٹ
-
لاہور میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 10 فیصداضافہ کر دیا
-
آٹھ صفر کا معرکہ حق دشمن کبھی فراموش نہیں کر پائے گا‘ مریم نواز
-
وزیراعلی مریم نواز کا ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر اظہار تشکر
-
خوبصورت اور دلکش مہاجر پرندے قدرت کا انمول اور بے مثال عطیہ ہیں‘مریم نواز
-
وزیراعلی مریم نواز کا ٹانک وڈی آئی خان میں فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیوں پر اظہار تشکر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.