معرکہ حق دنیا کیلئے پیغام تھا کہ پاکستان کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کی جائے ، رانا مشہود

ہفتہ 9 مئی 2026 19:40

معرکہ حق دنیا کیلئے پیغام تھا کہ پاکستان کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2026ء) پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کہا ہے کہ معرکۂ حق نے دنیا کو یہ حقیقت ثابت کر دی کہ پاکستان امن پسند ملک ہےاور صرف اپنے دفاع کیلئے کھڑا ہوتا ہے، جب قوم، قیادت اور افواج ایک صف میں ہوں تو دشمن کی برتری کے دعوے زمین بوس ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کومعرکہ حق کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں بروقت فیصلوں، واضح حکمتِ عملی اور مسلح افواج کی غیر معمولی مہارت نے بھارت کے غرور کو عالمی سطح پر خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر فورم پر سچ، شفافیت اور امن کی بات کی جبکہ دشمن الزامات سے آگے ایک ثبوت بھی نہ دے سکا۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق دنیا کیلئے پیغام تھا کہ پاکستان کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کی جائے ہم اپنے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔