گورنر خیبر پختونخوا سے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی سینئر نائب صدر عمران خان مہمند کی ملاقات

اتوار 10 مئی 2026 11:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2026ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی سینئر نائب صدر عمران خان مہمند نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

گورنر خیبر پختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں افراسیاب خان اور تیمور شاہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی معاملات، صوبائی حکومت کی صوبہ دشمن پالیسیوں، نوجوانوں کو درپیش مشکلات، روزگار، تعلیم اور علاقائی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے تنظیمی معاملات، کارکنوں کے مسائل کے حل اور صوبہ کے سافٹ امیج کے حوالہ سے گورنر کے کردار کو سراہا۔