محکمہ سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام آزاد جموں و کشمیر انڈر 23 فٹ بال چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز ہ
چیمپئن شپ میں آزاد کشمیر کے 10 اضلاع کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ میچز 14 مئی تک مظفرآباد میں کھیلے جائیں گے
پیر 11 مئی 2026 14:55
(جاری ہے)
چیمپئن شپ میں آزاد کشمیر کے 10 اضلاع کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ میچز 14 مئی تک مظفرآباد میں کھیلے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر انصر یعقوب نے کہا کہ جن معاشروں میں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں کمی کے باعث بچوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے، لہٰذا اس نوعیت کے ٹورنامنٹس نہ صرف صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں بلکہ نوجوانوں میں اسپورٹس مین سپرٹ بھی پیدا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور مختلف اضلاع میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی سطح پر باقاعدگی سے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ناگزیر ہے تاکہ نئی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو میرٹ کی بنیاد پر آگے لایا جائے گا اور انہیں قومی سطح تک رسائی دلانے کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔سیکرٹری سپورٹس نے مزید اعلان کیا کہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے بعد جون میں راولاکوٹ میں ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹورنامنٹ کے مقابلوں میں بھرپور شرکت کریں اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کر کے صحت مند معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
-
آزاد کشمیر کا ٹیکسی ڈرائیور مانچسٹر کا لارڈ میئر بن گیا
-
سانگھڑمیں گھریلو تنازع پر بدبخت بیٹے نے باپ قتل کر دیا
-
مردان،کمرے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر میاں بیوی جاں بحق
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
-
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور قانونی دباؤ کا سامنا ہے، عالمی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
-
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
-
کینیڈا: بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا
-
بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقیوم عرف پھسو ساکن بھروٹ گالہ تحصیل کھوئیرٹہ کو گرفتار کر لیاگیا
-
کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.