تیسرے شاہد خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ مسلم کلب نے ینگ برادرز کلب کو ہرا دیا

منگل 12 مئی 2026 12:50

تیسرے شاہد خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ مسلم کلب نے ینگ برادرز کلب کو ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2026ء) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیر اہتمام جاری تیسرے شاہد خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مسلم کلب نے ینگ برادرز کلب کو 0-3 گول ہرا دیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر راجہ محمد اشتیاق کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں ٹورنامنٹ کا ایک اہم میچ مسلم کلب اور ینگ برادرز کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں مسلم کلب نے ینگ برادرز کلب کو 0-3 گول ہرا کر اگلے رانڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں دوسرے ہاف میں مسلم کلب نے تین گول کرکے مقابلہ 0-3 گول سے جیت لیا۔ ینگ برادرز کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھی پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ فاتح ٹیم کی جانب سے عبداللہ نے دو گول اور نظار نے ایک گول کیا۔