کراچی میں ویمنز انڈر 19 سکلز اینڈ فٹنس کیمپ جاری

منگل 12 مئی 2026 16:14

کراچی میں ویمنز انڈر 19 سکلز اینڈ فٹنس کیمپ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2026ء) کراچی میں ویمنز انڈر 19 سکلز اینڈ فٹنس کیمپ جاری ہے جہاں 30 ویمن کھلاڑی مختلف ٹریننگ سیشنز میں حصہ لے رہی ہیں۔ انڈر 19 کیمپ 23 مئی تک کراچی میں جاری رہے گا جبکہ ویمن کھلاڑی کوچز کی نگرانی میں سکلز اور فٹنس پر خصوصی کام کریں گی۔ترجمان پی سی بی کےمطابق کیمپ کے دوران اوول گراونڈ کراچی میں فلڈ لائٹس کے نیچے پریکٹس میچ بھی کھیلا گیا جس میں انڈر 19 کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

کیمپ میں الزوہہ حماد، عنایہ خان، اقصی حبیب، عریقہ فاطمہ، اریشہ انصاری، عائشہ عمران ریاض، بریرہ سیف، ایشل سیف، فضا فیاض، ہادیہ منہا، افراح مہروز، کومل خان، مہا عباس، ماہم نزاکت، ماہنور اقبال، ماہنور زیب، ملائکہ سہانی، ماریہ، میمونہ خالد، نسرین اشرف، پاکیزہ شبیر، راحیمہ سید، روائل فرحان، روزینہ اکرم، رخسار عارف، سمیہ افسر، شہر بانو، عروج گل، زینب خانم اور ذوفشان ایاز شامل ہیں۔کیمپ میں محمد مسرور ہیڈ کوچ، شعیب خان بیٹنگ کوچ اور نعیم طیب بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں جبکہ جویریہ رف فیلڈنگ کوچ، تیمور محمود اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، سرکشا شیکر فزیو اور ایمان ارباب اینالسٹ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔