نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ کا 130 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

نعمان پاکستان کے ایلیٹ باؤلنگ کلب میں شامل ہو کر یہ سنگ میل عبور کرنے والے نویں اور مجموعی طور پر 21ویں سپنر بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 12 مئی 2026 14:34

نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ کا 130 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
میرپور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 مئی 2026ء ) پاکستان کے اسپنر نعمان علی نے منگل کو شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کے دوران 130 سال پرانا سنگ میل عبور کرکے اپنا نام ریکارڈ بک میں شامل کرلیا۔ 
بائیں ہاتھ کے سپنر نے بنگلہ دیش کی دوسری اننگز میں مہدی حسن میراز کو 24 رنز پر آؤٹ کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے کے بعد تاریخی مقام حاصل کیا۔

(جاری ہے)

 
39 سال اور 217 دن میں نعمان 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والے ٹیسٹ تاریخ کے سب سے معمر کھلاڑی بن گئے۔
انہوں نے انگلینڈ کے سابق سپنر بوبی پیل کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 1896ء میں 39 سال اور 180 دن کی عمر میں یہ مقام حاصل کیا۔

100 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے معمر ترین کھلاڑی 
نعمان علی (پاکستان) – 39 سال 217 دن 
بوبی پیل (انگلینڈ) – 39 سال 180 دن 
رے النگورتھ (انگلینڈ) – 39 سال 30 دن 
کلیری گریمیٹ (آسٹریلیا) - 39 سال 22 دن 
سڈنی بارنس (انگلینڈ) – 38 سال 310 دن