پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت 22 مئی سے شروع ہوگی

منگل 12 مئی 2026 14:06

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2026ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت 22 مئی سے شروع ہوگی جبکہ شائقین آن لائن ٹکٹ pcb.tcs.com.pk سے خرید سکیں گے۔سیریز کا پہلا ون ڈے 30 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 2 اور 4 جون کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق جنرل انکلوژر ٹکٹ کی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ فرسٹ کلاس ٹکٹ 300 روپے، پریمیم 400 روپے اور وی آئی پی ٹکٹ 500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ کے لیے وی آئی پی گیلری ٹکٹ 1500 روپے میں دستیاب ہوگا۔ لاہور میں اقبال اینڈ وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 1000 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ جناح اینڈ وی آئی پی ٹکٹ 1500 روپے میں فروخت ہوگا۔کارپوریٹ اور ہاسپیٹیلٹی نشستوں کے حصول کے لیے شائقین پی سی بی ہیڈ آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔