مانیار فٹ بال کلب پہلے عرفان الدین شہید میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریگی، حاجی نواب خان

منگل 12 مئی 2026 12:50

مانیار فٹ بال کلب پہلے عرفان الدین شہید میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے ..
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2026ء) مانیار فٹ بال کلب سوات کے صدر حاجی نواب خان نے کہا ہے کہ مانیار فٹ بال کلب پہلے عرفان الدین شہید میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور ٹورنامنٹ کے فائنل میں مانیار کلب کا مقابلہ کرم خان شہید ڈھیرئی سے جمعہ کو ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مانیار کلب کے کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلہ میں بھرپور محنت کر رکھی ہے اور امید ہے کہ مانیار فٹ بال کلب کے کھلاڑی پہلے میچوں کی طرح فائنل میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :