مظفرآباد ، ایس ایچ او تھانہ سٹی منظرچغتائی کی کامیاب حکمت عملی،منشیات فروش،جرائم پیشہ عناصرمنظر عام سے غائب

منگل 12 مئی 2026 16:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2026ء) ایس ایچ او تھانہ سٹی منظرچغتائی کی کامیاب حکمت عملی،منشیات فروش،جرائم پیشہ عناصرمنظر عام سے غائب، پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر تینوں تھانوں کی حدودمیں منشیات فروشی کادھندہ کرنے والوں کی لسٹ وائرل ہونے کے بعدتھانہ سٹی منظم سرکوبی کیلئے متحرک دکھائی دے رہاہے، جس سے عیاں ہے کہ تھانہ سٹی کے ایس ایچ او منظرچغتائی اوران کے ماتحت عملہ نے تھانہ سٹی کی حدود سے منشیات کا دھندہ کرنے والوں کیلئے زمین تنگ کردی ہے، جس کے بعد منشیات فروش تھانہ سٹی کی حدود چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں بچے کھچے منشیات فروش پولیس کے نرغے میں آ گئے ہیں، پولیس کی جانب سے جاری کارروائیاں اس بات کی نوید سنا رہی ہیں کہ تھانہ سٹی کی حدود کومنشیات سے پاک معاشرہ بنانے کیلئیایس ایچ او تھانہ سٹی منظر چغتائی اور ان کا ماتحت عملہ تفتیشی آفیسر سید امجد حسین شاہ، عمران یوسف، سید فیضان کاظمی ودیگر بہترین حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں، جن کی حوصلہ افزائی وقت کی ناگزیر ضرورت ہے، کیوں کہ جس معاشرے میں بہترین خدمات سرانجام دینے والوں کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا جاتاہے وہ کام میں لگن، دلچسپی لے کر اعلیٰ افسران اور پولیس کی ساکھ بحال کرنے سمیت نیک نامی کا باعث بنتے ہیں۔